نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج غیر قانونی اور ضبط شدہ گاڑیوں کے معاملات پر اعلیٰ سطح کمیٹی کا فالو اپ اجلاس چیئر کیا۔
اجلاس میں ایف بی آر نے غیر کسٹمز ادا شدہ گاڑیوں کی نیلامی کے لیے تجویز کردہ آن لائن، ای آکشن ماڈیول کی تفصیلی پیشکش کی، جس کا مقصد گاڑیوں کی فروخت کے عمل میں شفافیت، کارکردگی اور منصفانہ طریقہ کار کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ضبط شدہ ٹیمپرڈ 42 فیصد گاڑیاں ڈپٹی کمشنر آفس کے لیے مختص
وزیر خارجہ نے حکومت کے عزم کو دہرایا کہ وہ ٹیکنالوجی پر مبنی حل اپنائے گی تاکہ شفافیت کو فروغ دیا جا سکے اور قیمتی عوامی وسائل کا تحفظ کیا جا سکے۔
اجلاس میں وزیر قانون و انصاف، طارق باجوہ، چیئرمین ایف بی آر، اور سیکریٹری وزارت اطلاعات بھی شریک تھے۔