پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین اور احد رضا میر نے حال ہی میں بریڈل ڈیزائنر ماہا وجاہت کے نئے کلیکشن داستان کے لیے ایک شاندار رومانوی فوٹو شوٹ کروایا ہے جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: دنانیر مبین اور احد رضا میر کی بڑھتی ہوئی قربتیں، آخر چکر کیا ہے؟
دونوں فنکار،جنہوں نے اپنے مقبول ڈرامے میم سے محبت میں شاندار آن اسکرین کیمسٹری کے ذریعے شہرت حاصل کی، فوٹوگرافر مایا کے کیمرے کی آنکھ سے قیمتی لمحات میں قید کیے گئے۔
فوٹو شوٹ میں دانانیر مبین سیاہ فلور لینتھ انارکلی پہنے نظر آئیں جس پر سنہری نفیس کڑھائی کی گئی تھی، جبکہ احد رضا میر نے ہم آہنگی کے ساتھ سیاہ شیروانی زیب تن کی جس میں باریک کڑھائی اور ہلکی سی سجاوٹ شامل تھی۔
دونوں کے انداز نے نفاست اور خوبصورتی کو مزید اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنانیر مبین شوبز انڈسٹری میں دوستیاں بڑھانے کی قائل کیوں نہیں؟
اداکاروں کے پس منظر پر نظر ڈالی جائے تو احد رضا میر نے یقین کا سفر، عہد وفا اور یہ دل میرا جیسے ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، جبکہ دنانیر مبین صنفِ آہن اور محبت گمشدہ میری میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت چکی ہیں۔
یہ فوٹو شوٹ ماہا وجاہت کے بریڈل لائن کی تشہیر کا حصہ ہے جو لازوال رومانس اور کلاسک خوبصورتی کو اجاگر کرتا ہے۔ اس شوٹ کے بعد مداحوں میں دونوں فنکاروں کی جوڑی کو ایک بار پھر سراہنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔