مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں برس ربیع الاول 1447 ہجری کے دوران عمرے کی ادائیگی کا اوسط دورانیہ 115 منٹ رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی ماہ کے دوران 87 فیصد معتمرین نے طواف مسجد الحرام کے مطاف حصے میں ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا انقلابی قدم، نسک ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی قابلِ استعمال
اتھارٹی کے مطابق اوسطاً طواف مکمل کرنے میں 46 منٹ جبکہ سعی میں تقریباً 47 منٹ لگے۔
صحن کے مختلف حصوں سے مطاف تک پہنچنے میں اوسطاً 12 منٹ اور مطاف سے مسعیٰ جانے میں تقریباً 10 منٹ صرف ہوئے۔
مزید پڑھیں: عمرہ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، سردار محمد یوسف
اتھارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ معتمرین کی سہولت اور آسانی کے لیے ان کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ زائرین اپنی عبادات سکون اور اطمینان کے ساتھ ادا کرسکیں۔