’آزاد کشمیر‘ سے ’پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر‘ تک، ‘بھارتی بورڈ نے کرک انفو کو بھی نہیں چھوڑا‘

جمعہ 3 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران سابق پاکستانی کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر ثنا میر کی جانب سے پاکستانی ویمن کرکٹر نتالیہ پرویز کا تعلق ’آزاد کشمیر‘ سے بتانے پر تنازع کھڑا ہو گیا، جس کے بعد معروف اسپورٹس ویب سائٹ ESPNcricinfo نے نتالیہ پروفائل میں تبدیلی کرتے ہوئے ان کی جائے پیدائش   ’پاکستان ایڈمنسٹرڈ کشمیر‘ لکھ دیا۔

ثناء میر نے کمنٹری کے دوران نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا تھا، جس پر بھارتی میڈیا کی جانب سے شدید ردعمل اور پراپیگنڈا دیکھنے میں آیا۔ اس کے بعد ثنا میر نے سوشل میڈیا پر ESPNcricinfo کے اُس اسکرین شاٹ کو شیئر کیا جس میں واضح طور پر نتالیہ پرویز کی جائے پیدائش ’آزاد کشمیر‘ لکھی گئی تھی۔

تاہم، چند گھنٹوں بعد ESPNcricinfo نے خاموشی سے پروفائل میں ترمیم کرتے ہوئے ’پاکستان ایڈمنسٹرڈ کشمیر‘ کا اندراج کر دیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ کئی صارفین نے اس اقدام کو غیر ضروری سیاسی دباؤ کے تحت کیا گیا قدم قرار دیتے ہوئے ESPNcricinfo پر تنقید کی۔

کچھ صارفین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی اس معاملے پر مؤقف اختیار کرنا چاہیے، کیونکہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کا سرکاری نام ’آزاد جموں و کشمیر‘ ہے، اور اسے کسی متنازع اصطلاح سے تبدیل کرنا تاریخی و قانونی حقائق کی نفی کے مترادف ہے۔

صحافی وسیم عباسی نے لکھا کہ آج ثنا میر نے کمنٹری کے دوران نتالیہ پرویز کی کرکٹ ٹیم میں آمد تک کی مشکلات کا بتاتے ہوئے ذکر کر دیا کہ اس کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، انڈین لوگ تو بڑھک اٹھے، اب ثنا میر پر اور کہیں پاکستان کے کھیلنے پر پابندی لگانے کا مطالبات چل رہے ہیں یہ سب تو ہوتا ہی رہتا ہے لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ ای ایس پی این کرک انفو میں جہاں آج سے پہلے نتالیہ کا تعلق بندالہ آزاد جموں اینڈ کشمیر سے بتایا جاتا تھا، آج اسے تبدیل کر کے بندالہ، پاکستان ایڈمنسٹرڈ کشمیر کر دیا گیا ہے۔

طاہر نامی صارف نے لکھا کہ ثناء میر کی جانب سے ویمنز ورلڈ کپ کے دوران کمنٹری میں پاکستانی کھلاڑی نتالیہ پرویز کا تعلق ’آزاد کشمیر‘ سے بتانے سے قبل بھی ESPNcricinfo پر ان کی جائے پیدائش یہی درج تھی۔ تاہم حال ہی میں ویب سائٹ پر یہ تفصیل تبدیل کر کے اسے ’ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر‘ لکھ دیا ہے جو بھارتی کرکٹ بورڈ کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ اس معاملے میں شامل افراد کتنے کم ظرف ہیں۔ اگر یہی اصول اپنایا جائے، تو پھر یکسانیت کے لیے عمران ملک کے پروفائل پر بھی ’بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر‘ لکھا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے کرکٹ کو مسلسل سیاسی رنگ دینا ایسے تنازعات کو مزید ہوا دیتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ESPNcricinfo اپنی ویب سائٹ پر ’آزاد کشمیر‘ کو ’پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر‘ میں تبدیل کرنے میں بہت محنت کر رہا ہے، مگر کرکٹر کے پروفائل میں یہ تبدیلی کرنا بھول گیا۔

واضح رہے کہ کمنٹری کے دوران ثنا میر نے پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا، جس پر بھارتی میڈیا کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور انہیں کمنٹری پینل سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی