سنہری الفاظ کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے، ثنا میر

جمعہ 3 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ان پر عائد تنقید کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وضاحت دیتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ میری بات کا مقصد صرف ایک کھلاڑی کے سفر اور مشکلات کو اجاگر کرنا تھا، اس میں کوئی سیاسی ایجنڈا شامل نہیں۔ براہ کرم اس معاملے کو سیاست سے نہ جوڑیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمنٹیٹرز کا کام کھلاڑیوں کی جدوجہد اور کہانیوں کو اجاگر کرنا ہے، اور ان کے الفاظ کا مقصد کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔ ثنا میر نے کرک انفو کی اصل لسٹنگ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

ثنا میر کا کہنا تھا کہ میں اس اسکرین شاٹ کو بھی منسلک کر رہی ہوں جہاں پر میں زیادہ تر کھلاڑیوں پر تحقیق کرتی ہوں ، چاہے وہ پاکستان سے ہوں یا کسی اور ملک سے۔ مجھے احساس ہے کہ انہوں نے اب تک اسے تبدیل کر دیا ہو گا، لیکن میں نے اسی کا حوالے دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’سیاست سے باز آجائیں‘، بھارتی پراپیگنڈے پر سابق کرکٹر و کمنٹیٹر ثنا میر کا سخت ردعمل

واضح رہے کہ معاملہ اس وقت اٹھا جب ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے میچ کے دوران کمنٹری میں انہوں نے کھلاڑی نتالیہ پرویز کے آبائی علاقے کو ’آزاد کشمیر‘ کہا تھا۔

بھارتی میڈیا نے فوری طور پر اسے سیاسی رنگ دیتے ہوئے آئی سی سی سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انڈیا ٹوڈے اور آج تک کے صحافی راہول راوت سمیت کئی تجزیہ کاروں نے سوشل میڈیا پر ثنا میر کو نشانہ بنایا، جبکہ سینئر صحافی وکرانت گپتا نے بھی سخت ردعمل دیا۔

بحث مزید اس وقت بڑھی جب کرک انفو نے نتالیہ پرویز کے پروفائل میں ان کی جائے پیدائش ’پاکستان ایڈمنسٹرڈ کشمیر‘ درج کر دیا، حالانکہ ابتدائی طور پر وہاں ’بندالہ، آزاد جموں و کشمیر‘ لکھا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی