پاکستان ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ میں پروازوں کے لیے آپریٹنگ پرمٹ مل گیا ہے جس کے بعد رواں ماہ پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔
ہائی کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے سول ایوی ایشن اتھارٹی یوکے کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ جاری کیا، جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کمرشل پروازوں کے لیے آخری دستاویز تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی ہائی کمشنر کا پی آئی اے کے ساتھ یادگار سفر، تجربہ کیسا رہا؟
بیان کے مطابق پی آئی اے کو پہلے ہی تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) کی منظوری مل چکی ہے اور پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی جس کے بعد برمنگھم اور لندن کے لیے بھی آپریشن بحال ہوگا۔
The Wait Is Over!
PIA resuming flights to the United Kingdom this month
The Pakistan High Commission in London @PakistaninUK is immensely pleased to announce the resumption of Pakistan International Airlines @Official_PIA flights between Pakistan and the United Kingdom this… pic.twitter.com/Ad3IhIw2jd
— Pakistan High Commission London (@PakistaninUK) October 3, 2025
یاد رہے کہ جولائی میں برطانیہ نے پاکستان کو ایئر سیفٹی لسٹ سے نکالا تھا جس کے بعد پاکستانی ایئر لائنز کو برطانیہ میں پروازوں کی اجازت کے لیے درخواست دینے کا موقع ملا۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ایوی ایشن سیکیورٹی معائنہ مکمل کر کے انتظامات کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے لیے پی آئی اے پروازوں کا دوبارہ آغاز اہم سنگِ میل ہے، وزیراعظم کا پابندی کے خاتمے کا خیرمقدم
پی آئی اے پر جون 2020 میں یورپی یونین، برطانیہ اور امریکا میں پروازوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔ یہ فیصلہ کراچی کے ماڈل کالونی میں ایئربس اے۔320 کے حادثے کے بعد کیا گیا تھا جس میں تقریباً 100 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس حادثے کے بعد 262 پائلٹس کو مشتبہ لائسنسز کے باعث گراؤنڈ کیا گیا تھا۔
یورپ میں پی آئی اے پر عائد پابندی نومبر 2024 میں ختم کر دی گئی تھی، جبکہ اب برطانیہ میں پروازوں کی بحالی پاکستان کی فضائی صنعت کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔