برطانیہ کے لیے پی آئی اے پروازوں کا دوبارہ آغاز اہم سنگِ میل ہے، وزیراعظم کا پابندی کے خاتمے کا خیرمقدم

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے برطانوی ایئر سیفٹی بورڈ کی جانب سے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے ماضی میں پاکستانی پروازوں پر پابندیاں لگیں، جس سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو پر لگ گے ، 5 سال بعد پاکستانی طیارے ایک بار پھر برطانوی فضاؤں میں

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستانی پروازوں پر پابندیاں ختم ہونا برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے باعثِ اطمینان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قومی ایئرلائن کی پروازوں کا دوبارہ آغاز ایک اہم سنگِ میل ہے، اس مثبت پیش رفت سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں اضافہ ہوگا اور برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی ایئر لائنز کو عالمی کمپنیوں کے ساتھ مسابقت میں لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، حکومت ایوی ایشن سیکٹر میں بین الاقوامی معیار کے تقاضے پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایئر لائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کے لیے درخواست دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان اور غلام سرور نے پی آئی اے کو قبرستان بنایا‘ وزیر دفاع خواجہ آصف کا ممکنہ حکومتی کارروائی کا عندیہ

مئی 2020 میں کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد اُس وقت کے وزیرِ ہوا بازی نے پارلیمنٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ملک کے ایک تہائی کمرشل پائلٹس جعلی ڈگریوں کے حامل ہیں۔ اس بیان کے بعد جون 2020 میں برطانیہ اور یورپی ممالک نے پاکستانی پروازوں پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟