کون سے 4 قومی کرکٹرز قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے؟

جمعہ 3 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سمیت 4 کھلاڑی قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں شرکت کریں گے تاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی فارم اور صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر قومی اسکواڈ کے یہ کھلاڑی اپنی اپنی ریجنل ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

محمد رضوان اور اسپنر ساجد خان پشاور ریجن کی جانب سے کھیلیں گے، جبکہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا سیالکوٹ اور فاسٹ بولر حسن علی لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے۔

قائداعظم ٹرافی کا پہلا راؤنڈ 6 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 9 اکتوبر کو ختم ہوگا، جو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے صرف 2 روز قبل مکمل ہوگا۔

مزید پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے نئے انکلوژرز کن 2 اسٹار کھلاڑیوں کے نام سے منسوب؟

10 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ ایبٹ آباد، اسلام آباد، پشاور اور راولپنڈی کے میدانوں میں کھیلا جائے گا۔

قائداعظم ٹرافی ٹیمیں:

ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلوز، لاہور وائٹس، ملتان، پشاور اور سیالکوٹ۔

پہلے راؤنڈ کے میچز (6 سے 9 اکتوبر):

ایبٹ آباد بمقابلہ بہاولپور (ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم)
لاہور وائٹس بمقابلہ اسلام آباد (شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی)
پشاور بمقابلہ سیالکوٹ (عمران خان اسٹیڈیم، پشاور)
فاٹا بمقابلہ ملتان (ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد)
فیصل آباد بمقابلہ کراچی بلوز (مرغزار کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد)

قومی ٹیسٹ اسکواڈ:

شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، آصف آفریدی، بابراعظم، فیصل اکرم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ، ڈھاکہ میں ہلچل

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟