نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے نئے انکلوژرز کن 2 اسٹار کھلاڑیوں کے نام سے منسوب؟

جمعرات 23 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیجنڈری پاکستانی بلے باز یونس خان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں انکلوژرز کے نام ان کے ناموں پر رکھے جائیں گے۔ یہ اعزاز آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے پہلے دیا جائے گا۔ یہ اقدام اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے جو تکمیل کے قریب ہے۔ حکام اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ یہ کام اس بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے مکمل ہو جائے۔

فیصلے کے مطابق مجید خان انکلوژر کا نام یونس خان کے نام پر رکھا جائے گا جبکہ قائد انکلوژر کا نام شاہد آفریدی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ اسی طرح ظہیر عباس انکلوژر کا نام نذر محمد کے نام پر رکھا جائے گا۔ نئے تعمیر شدہ پیٹرن انکلوژرز کو لیجنڈری کرکٹرز ظہیر عباس اور مجید خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم لاہور کا نیا روپ، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کب تک تیاری ممکن؟

اسٹیڈیم میں 5 منزلہ عمارت تعمیر کی گئی ہے، جس میں جدید سہولیات موجود ہیں، بشمول آئی سی سی اینٹی کرپشن اور اینٹی ڈوپنگ یونٹس، فزیو رومز، اور گراؤنڈ فلور پر میچ آفیشلز کے لیے کمرے ہیں جبکہ دوسرے فلور پر ڈریسنگ رومز قریباً مکمل ہو چکے ہیں۔

نئی عمارت کے تیسرے اور چوتھے فلور پر 24 ہاسپیٹیلٹی باکسز تیار ہو رہے ہیں جو ایک ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھتے ہیں۔ 5ویں فلور پر چیئرمین باکس اور ایڈمن بلاک آخری مراحل میں ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچیمیں 2 نئے ڈیجیٹل اسکور بورڈز نصب کیے جا رہے ہیں، جن میں مرکزی اسکرین کا سائز 80×30 فٹ ہے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے اسٹیڈیمز کی طرز کے جدید ایل ای ڈی فلڈ لائٹس 6 پولز پر نصب کی جا رہی ہیں، جو شاندار ویوئنگ تجربہ فراہم کریں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین میچ

تماشائیوں کے لیے آرام دہ نشستوں کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے، جن میں سے کچھ قذافی اسٹیڈیم سے منتقل کی گئی ہیں۔ وی آئی پی پویلینز نئے تعمیر شدہ عمارت کے گرد خصوصی نشستوں کی سہولت فراہم کریں گے، جبکہ کھلاڑیوں کے لیے میدان میں جانے کے لیے جدید راستہ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ تزئین و آرائش کے اس منصوبے کی وجہ سے ڈومیسٹک میچز متاثر ہوئے ہیں، قائداعظم ٹرافی کا فائنل یو بی ایل گراؤنڈ منتقل کیا گیا، جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں کھیلا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم