فلسطین کے حق میں احتجاج، اٹلی پر اسرائیل کے خلاف میچ منسوخ کرنے کا دباؤ

ہفتہ 4 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلورنس میں اٹلی کی فٹبال ٹیم کے ٹریننگ سینٹر کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف ہونے والے آئندہ ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔

اٹلی اور اسرائیل کا میچ 14 اکتوبر کو اڈینے (Udine) میں شیڈول ہے، تاہم یورپی فٹبال تنظیم (UEFA) اسرائیل کو غزہ پر جاری جنگ کے باعث معطلی کے امکان پر غور کر رہی ہے۔

مظاہرین نے فٹبال کمپلیکس کے سامنے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا ’آئیے صیہونیت کو مزاحمت کے ذریعے روکیں۔” ایک رہنما نے نعرہ لگاتے ہوئے کہا’آپ اب بھی اسرائیل جیسے صیہونی اور مجرمانہ ریاست کو کھیلنے کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں؟‘۔

یہ احتجاج اس وقت زور پکڑ گیا جب بدھ کی رات اسرائیلی بحریہ نے ’گلوبل سُمود فلوٹیلا‘ کو روک کر اس کے کارکنان کو حراست میں لیا۔ اس واقعے کے بعد اٹلی کے مختلف شہروں میں درجنوں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

جمعے کے روز ملک کی سب سے بڑی مزدور یونینز کی کال پر عام ہڑتال کی گئی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں ٹرینیں اور کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ متعدد تعلیمی ادارے بند رہے۔

یہ بھی پڑھیں:’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں شامل آخری کشتی پر بھی اسرائیل کا قبضہ

واضح رہے کہ اگست میں اطالوی فٹبال کوچز ایسوسی ایشن (AIAC) نے بھی اسرائیل کو عالمی مقابلوں سے معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الحمدللہ ! غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے پروازوں کا باضابطہ آغاز کر دیا

پاکستان کیجانب سے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کیا

جی7 ممالک کی جانب سے ایران پر پابندیوں کی بحالی کا مطالبہ، ایرانی وزارتِ خارجہ کا شدید ردعمل

ویڈیو

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

انڈیا پر پابندیوں کے بعد پاکستانی چاول امریکی مارکیٹوں میں نظر آنا شروع ہو گیا، سینیئر صحافی انور اقبال

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی