عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی راہا کے لیے باقاعدگی سے ای میلز لکھتی ہیں، جو وہ اسے اس وقت تحفے میں دیں گی جب راہا 18 سال کی ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور سے شادی کا فیصلہ کیوں کیا، عالیہ بھٹ نے بتا دیا
ریئلٹی شو ’ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل‘ میں گفتگو کے دوران کاجول نے عالیہ سے پوچھا کہ کیا یہ خیال انہیں فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سے ملا؟
عالیہ نے ہنستے ہوئے کہا، نہیں، کسی نے بتایا تھا کہ ایک ماں اپنی بیٹی کے لیے ایسا کرتی تھی، تو میں نے سوچا کیوں نہ میں بھی یہ کروں، یہ روزانہ کی ای میل نہیں ہوتی، بلکہ مہینے میں ایک ای میل جس میں میں راہا کے بارے میں چھوٹی چھوٹی باتیں لکھتی ہوں، جیسے وہ کس چیز سے خوش ہوئی یا میں اس کے لیے کیا خواہش رکھتی ہوں۔
عالیہ کے مطابق میں چاہتی ہوں جب وہ 18 سال کی ہو تو یہ سب پڑھ کر جانے کہ اس کی ماں اس کے بارے میں کیسا محسوس کرتی تھی، ہو سکتا ہے وہ 12 یا 13 سال کی عمر میں ہی یہ مانگ لے۔
یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ فٹ رہنے کے لیے کونسے دیسی کھانے کھاتی ہیں؟
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے یہ ای میلز راہا کی پیدائش کے دن سے لکھنا شروع کیں۔
اپنی شادی کے حوالے سے عالیہ بھٹ نے بتایا کہ انہوں نے اور رنبیر کپور نے گھر پر چھوٹی تقریب میں شادی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔
ان کے بقول ہم دونوں بہت گھریلو مزاج کے لوگ ہیں اور زیادہ سماجی تقریبات میں نہیں جاتے، ہم چاہتے تھے کہ ہماری شادی میں صرف وہ لوگ ہوں جو واقعی قریب ہیں، ہم نے سوچا کہ بڑی تقریب کے بجائے چھٹیوں میں ان جگہوں پر جائیں گے جنہیں شادی کے لیے سوچا تھا۔