ریاض بلدیہ کا جدید بلدیاتی پروگرام، شہری سروسز کو عالمی معیار تک پہنچانے کا عزم

ہفتہ 4 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے شہر ریاض کی بلدیہ نے شہری سروسز کو عالمی معیار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ہفتے کے روز ریاض کے میئر ڈاکٹر فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف نے (ریاض بلدیاتی تبدیلی پروگرام) کا افتتاح کیا، جس کا مقصد دارالحکومت کے تیز رفتار ترقیاتی عمل سے ہم آہنگ ہو کر شہری خدمات کو عالمی معیار تک پہنچانا اور ریاض کو ایک جدید، متحرک اور خوشحال شہر کے طور پر استوار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا نجی ہیلتھ انشورنس میں 5 گنا اضافے کا اعلان

پروگرام کے تحت شہر کی 16 ذیلی بلدیات کو 5 بڑے انتظامی شعبوں میں منظم کیا جائے گا تاکہ خدمات زیادہ مؤثر انداز میں اور ہر علاقے کی ضروریات کے مطابق فراہم کی جاسکیں۔

منصوبے کے تحت (میری سٹی) کے نام سے نئے دفاتر قائم کیے جائیں گے جو شہریوں سے براہِ راست رابطے کا ذریعہ بنیں گے، شکایات اور تجاویز وصول کریں گے اور سماجی شرکت کو فروغ دیں گے۔

بلدیاتی تبدیلی پروگرام میں تنظیمی، تکنیکی اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت کئی پہلو شامل ہیں تاکہ شفاف، مؤثر اور پائیدار نظامِ حکمرانی کے ذریعے خدمات کی فراہمی بہتر بنائی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2024 کو  کیوں غیر معمولی عوامی پذیرائی حاصل ہورہی ہے؟

ریاض شہر کے بلدیہ کے مطابق یہ پروگرام غیرمرکزی نظمِ حکمرانی کے نئے ماڈل کی بنیاد رکھتا ہے، جو حکمتِ عملی، عملیاتی اور نمائندہ تین سطحوں پر مشتمل ہوگا اور اس کے ذریعے شہری تجربے کو بہتر بناکر معیارِ زندگی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

حکومت نے ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لے لی، صدر اے این پی کا شدید ردعمل

پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت کے کینالز منصوبے خلاف آئین قرار دیدیے

پرنس ولیم اور ہیری کے درمیان برسوں پرانی رقابت کی وجہ کیا ہے؟

شہباز شریف، فضل الرحمان ٹیلیفونک رابطہ، پاک سعودیہ معاہدے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی