وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت اور اس کی فوجی و سیاسی قیادت کے خلاف سخت الفاظ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔
خواجہ آصف نے اپنے بیان میں موقف دیا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا سکور 0-6 رہا ہو، اگر دوبارہ کوشش کی تو سکور انشاءاللہ پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: آئندہ جنگ میں ضبط کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں عوامی رائے حکومت کے خلاف ہوگئی ہے اور مودی اور اس کے حلقے اپنی ساکھ کھو چکے ہیں، جس کا اثر ان کی لیڈر شپ کے بیانات میں دکھائی دے رہا ہے۔
بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ھے۔ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا سکور 0-6 رہا ھو اگر دوبارہ کوشش کی تو سکور انشاءاللہ پہلے سے کہیں بہتر ھوگا۔ جسطرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بد ترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ھوئ اور…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 4, 2025
مزید کہا کہ پاکستان اللہ کے نام پہ بنی ریاست ہے۔ ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں۔ اس دفعہ بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپیندرا دویدی نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آئندہ کوئی تنازعہ ہوا تو بھارت وہ صبر و ضبط نہیں دکھائے گا جو آپریشن سندور کے دوران دکھایا گیا تھا۔