بنگلہ دیش میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ساڑھی کی صنعت بحران کا شکار

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتی سیاسی کشیدگی نے بھارت کی مشہور ساڑھی صنعت کو شدید طور پر متاثر کیا ہے۔ جہاں بنارس کے کاریگر اور برآمد کنندگان کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، وہیں مغربی بنگال کے کچھ تاجر اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

بنارس کے ساڑھی بُننے والے محمد احمد انصاری کے مطابق بنگلہ دیش میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ اور تجارتی پابندیوں کے بعد برآمدات میں پچاس فیصد کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا  بنگلہ دیش میں ہماری بنارسی ساڑھیاں شادیوں اور تہواروں میں بہت مقبول تھیں، لیکن تجارتی پابندیوں نے کاروبار تباہ کر دیا ہے۔

محمد احمد انصاری کے مطابق بنگلہ دیش میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ اور تجارتی پابندیوں کے بعد برآمدات میں پچاس فیصد کمی آئی ہے۔

بنگلہ دیش نے اپریل میں بھارت سے کپاس اور چاول کی درآمدات محدود کی تھیں، جس کے جواب میں بھارت نے تیار شدہ ملبوسات اور خوراکی مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگا دی۔ اب بنگلہ دیشی ساڑھیاں صرف سمندری راستے سے بھارت آ سکتی ہیں، جو زیادہ مہنگا اور وقت طلب ہے۔

تاہم مغربی بنگال کے علاقے شانتی پور میں کپاس کے ساڑھی تاجر تارک ناتھ داس کے مطابق حالات بہتر ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی ساڑھیوں نے ہمارے مقامی بازار کا تقریباً 30 فیصد حصہ چھین لیا تھا، لیکن اب ہم دوبارہ مارکیٹ حاصل کر رہے ہیں۔ اس تہوار کے سیزن میں فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد بڑھی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ صورتحال بھارت کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے دو دھاری تلوار ثابت ہوئی ہے، ایک طرف بنارسی ساڑھیوں کی برآمد کم ہوئی ہے، دوسری طرف مقامی کپاس کی ساڑھیوں کی مانگ بڑھ گئی ہے۔

تجارت کی مکمل بحالی اب بھارت اور بنگلہ دیش کے سفارتی تعلقات میں بہتری پر منحصر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاق کے فیصلے کے برعکس کے پی حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی فراہم کردی

وزیر اعظم شہباز شریف آج سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی