زہریلی سیرپ پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ میں بچوں کی اموات کے معاملے پر دوائی تجویز کرنے والے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ اموات مبینہ طور پر زہریلی کھانسی کی سیرپ پینے کے بعد ہوئی تھیں۔ حکام کے مطابق اب تک 11 بچوں کی جان جا چکی ہے، پیڈیاٹریشن ڈاکٹر پروین سونی، جو کہ سرکاری ڈاکٹر ہیں، نے اپنے نجی کلینک میں آنے والے مریض بچوں کو کولڈرف سیرپ تجویز کیا تھا۔ بعدازاں بچوں کی حالت بگڑ گئی اور وہ موت کے منہ میں چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت، پی ایم اے نے خبردار کردیا

مدھیہ پردیش حکومت نے کولڈرف سیرپ بنانے والی کمپنی سریسان فارماسیوٹیکلز (کانچی پورم، تمل ناڈو) کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حکومت نے کولڈرف کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جبکہ کمپنی کی دیگر مصنوعات پر بھی پابندی لگائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق لیبارٹری رپورٹ میں کولڈرف کے نمونے میں 48.6 فیصد ڈائی ایتھائلین گلائیکول پایا گیا ہے جو نہایت زہریلا کیمیکل ہے۔ اسی آلودگی کے باعث متاثرہ بچوں کے گردے ناکام ہو گئے۔ بچوں کے گردوں کی بایوپسی میں بھی ڈائی ایتھائلین گلائیکول کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: شدید گرمی میں دوائیں خراب ہونے سے کیسے بچائیں؟

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ قصوروار کسی صورت نہیں بچیں گے۔ ریاستی سطح پر انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ راجستھان میں بھی ایسے ہی 3 بچوں کی اموات سامنے آئی ہیں جبکہ تمل ناڈو اور کیرالا میں کولڈرف سیرپ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟