بالی ووڈ کے معروف شاعر، نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے ممبئی پہنچنے کے اپنے 61 سال مکمل ہونے پر جذباتی پیغام شیئر کیا۔
جاوید اختر نے ایکس پر لکھا کہ 4 اکتوبر 1964 کو ایک 19 سالہ لڑکا بمبئی سینٹرل اسٹیشن پر اترا تھا، جیب میں صرف 27 نیا پیسہ تھا۔ بے گھر ہونے، بھوک اور بے روزگاری کے دن دیکھے، لیکن جب اپنی زندگی کا مجموعہ دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ زندگی نے مجھ پر بہت مہربانی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ’ہندوستانی پیسہ ڈوبے گا‘، سردار جی 3 کی بھارت میں پابندی پر جاوید اختر بھی بول پڑے
انہوں نے لکھا کہ اس کے لیے میں ممبئی، مہاراشٹر، اپنے ملک اور ان سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے کام کو قبول کیا۔ شکریہ، بہت شکریہ۔
On 4th October 1964 a 19 year old boy had disembarked at Bombay central station with 27 naya paisa in his pocket . Went through homelessness , starvation , unemployment but when I look at the grand total i feel life has been too kind to me . For that I can not but help but thank…
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) October 4, 2025
جاوید اختر نے اپنی حالیہ گفتگو میں کامیابی کے بارے میں بھی خیالات کا اظہار کیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیابی صرف محنت یا قسمت کا نتیجہ نہیں بلکہ دونوں اپنی اپنی جگہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے زندگی کو رمی کے کھیل سے تشبیہ دی جس میں حالات اور محنت دونوں کی اہمیت ہوتی ہے۔














