’ہندوستانی پیسہ ڈوبے گا‘، سردار جی 3 کی بھارت میں پابندی پر جاوید اختر بھی بول پڑے

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور بھارتی شاعر اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سردار جی 3 پر تبصرہ کرتےہوئے کہا ہے کہ اس پر پابندی لگانا غلط ہے، اسے ہندوستان میں بھی ریلیز کرنا چاہیے۔

جاوید اختر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے فلم ‘سردار جی 3’ کی ہندوستان میں ریلیز پر پابندی عائد کیے جانے کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے کہ فلم کی شوٹنگ کب ہوئی تھی لیکن اگر اس کی شوٹنگ  پہلگام واقعے سے پہلے ہوئی تھی تو فلم بنانے والوں کو کیا معلوم تھا کہ یہ سب ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دلجیت اور ہانیہ کی فلم ’سردار جی 3‘ پاکستانی سنیما پر نئے ریکارڈ کیساتھ چھا گئی

انہوں نے مزید کہا کہ اگر فلم بنانے والوں کو معلوم ہوتا کہ ایسا کوئی واقعہ ہو جائے گا تو وہ ہانیہ عامر کو فلم میں نہ لیتے۔ جاوید اختر کا کہنا تھا کہ اس فلم میں پاکستانیوں کا  نہیں بلکہ ہندوستان کا پیسہ ڈوبے گا تو اس پر پابندی لگانے کا کیا فائدہ ہو گا۔

جاوید اختر نے سنسر بورڈ اور فلم فیڈریشنز کو کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور کہیں کہ چونکہ یہ فلم پہلے بن چکی تھی اس لیے اسے ریلیز کر دیں لیکن اگلی بار کسی بھی پاکستانی آرٹسٹ کو کاسٹ کرنے سے پہلے سوچ لینا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NDTV (@ndtv)

واضح رہے کہ فلم میں پاکستان کی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی کے باعث بھارت میں اسے ریلیز نہیں کیا گیا۔ فلم کے پروڈیوسرز کے مطابق بھارت میں نمائش نہ ہونے کی وجہ سے انہیں تقریباً 40 فیصد ریونیو کا نقصان ہوا ہے، جو خاص طور پر اس لیے تشویشناک ہے کیونکہ ان کی پچھلی فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ 3‘ نے دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔

اگرچہ بھارت میں فلم کو روکا گیا، مگر پاکستانی شائقین نے اسے بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا۔ سنیما گھروں میں ’سردار جی 3‘ کے تمام شوز ہاؤس فل جا رہے ہیں اور فلم کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

سردار جی 3 نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہی دن تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا اور تقریباً 4.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا، اس فلم نے سلمان خان کی فلم سلطان کی پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں