ایکسٹریم ای: سعودی عرب میں الیکٹرک آف روڈ ریسنگ سیریز کا آغاز

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی شہر قدیہ میں ‘ایکسٹریم ای’ الیکٹرک آف روڈ ریسنگ سیریز کے راؤنڈ ‘ڈیزرٹ ایکس پری’ کا پہلا مقابلہ کل منعقد ہوا۔

یہ ایونٹ سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کے زیر اہتمام، وزارتِ کھیل کی نگرانی اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور قدیہ سٹی کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مصری ریسلر کا کارنامہ، 700ٹن وزنی جہاز دانتوں سے کھینچ لیا

پہلی ریس میں کرسٹوفرسن موٹر اسپورٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ سویڈن کے جوہان کرسٹوفرسن اور میکائیلا اہلِن کوٹولنسکی نے فتح حاصل کی۔

ہینسن موٹر اسپورٹ ٹیم کے ناروے کے اولے کرسچن ویبی اور ہیڈا ہوساس دوسرے نمبر پر رہے جبکہ انہی کی ٹیم کے ساتھی، ناروے کے آندریاس بیکروڈ اور برطانیہ کی کیٹی مننگز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ریڈیمپشن ریس میں جمیل موٹر اسپورٹ ٹیم کے سویڈن کے کیون ہینسن اور آسٹریلیا کی مولی ٹیلر نے کامیابی حاصل کی۔

فن لینڈ کے ٹومی ہالمن اور اسپین کی کرسٹین جی زی کی جے بی ایکس ٹیم دوسرے نمبر پر رہی جبکہ برطانیہ کے پیٹرک اوڈونووان اور امریکا کی امانڈا سورینسن پر مشتمل اسٹارڈ ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔

چیمپیئن شپ کل اختتامی مرحلے میں داخل ہوگی جس کی دوسری ریس صبح کو 3,127 میٹر طویل اور 10 سے 60 میٹر چوڑی ٹریک پر منعقد ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت پوزیشن واضح کرے، جنید اکبر کا مطالبہ

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل