حماس کے فیصلے کا خیر مقدم، مسلم وزرائے خارجہ کا واضح پیغام

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

حماس کے مثبت ردِعمل کا خیر مقدم

دفترِ خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزرائے خارجہ نے حماس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کی تجویز پر مثبت ردعمل کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عرب و مسلم ممالک کا حماس کے امن منصوبہ قبول کرنے کے اعلان کا خیر مقدم

پائیدار جنگ بندی کا موقع

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام غزہ میں جامع اور پائیدار جنگ بندی کے لیے ایک حقیقی موقع فراہم کرتا ہے اور انسانی بحران کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اسرائیل کو بمباری روکنے کی اپیل

اعلامیے میں صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کو بمباری روکنے اور تبادلے کے معاہدے پر عمل شروع کرنے کی اپیل کا بھی خیر مقدم کیا گیا۔

علاقائی امن کی کوششوں کا اعتراف

وزرائے خارجہ نے امریکی صدر کی علاقائی امن کے قیام کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس عمل سے غزہ میں صورتحال بہتر ہوگی۔

حماس کی نئی انتظامی تجویز کی حمایت

وزرائے خارجہ نے حماس کی اس پیشکش کی بھی تائید کی جس کے تحت تنظیم نے غزہ کی انتظامیہ آزاد ماہرین پر مشتمل ایک عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے حوالے کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ امن فارمولا : کون کہاں کھڑا ہے؟

عمل درآمد کے طریقہ کار پر مذاکرات کی ضرورت

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین کو فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے چاہییں تاکہ تجویز کے تمام پہلوؤں پر عمل درآمد کے طریقہ کار طے کیے جا سکیں۔

غزہ کی تعمیرِ نو اور فلسطینی اتحاد پر زور

وزرائے خارجہ نے اعادہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے، انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی، فلسطینیوں کی بے دخلی کی روک تھام، یرغمالیوں کی رہائی، فلسطینی اتھارٹی کی غزہ میں واپسی، غزہ اور مغربی کنارے کے اتحاد، مکمل اسرائیلی انخلا اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

2 ریاستی حل پر اتفاق

اعلامیے میں دوٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام اقدامات 2 ریاستی حل کے ذریعے ایک منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کا راستہ ہموار کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟