، کولمبو میں کھیلے جانے والے ون ڈے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 248رنز کا ہدف دیا،جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 43 اوورز میں 159 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی پوری ٹیم کو 50 اوورز میں 247 رنز پر آل آؤٹ کیا۔

بھارتی کپتان ہرمندپریت کور 19 رنز بنا کر ڈیانا بیگ کا شکار بنیں جبکہ جمیما روڈریگز 32 رنز پر نشارہ سندھو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔ دیپتی شرما نے 25 اور سنے رانا نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ رچا گھوش نے جارحانہ انداز اپنایا اور 35 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ سب سے کامیاب بولر رہیں، انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاطمہ ثنا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں صرف 38 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سعدیہ اقبال نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ رمین شمیم اور نشارہ سندھو نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
بھارت کی ٹیم آخری اوور میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، یوں پاکستان کو فتح کے لیے 248 رنز کا ہدف ملا۔
بھارت کے 248 رنز کے جواب میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 159 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے سب سے نمایاں کارکردگی سدرہ امین نے دکھائی جنہوں نے 81 رنز اسکور کیے۔ ناتالیہ پرویز نے 33 رنز بنائے جبکہ باقی بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکیں۔ منیبہ علی اور عالیہ ریاض2،2، فاطمہ ثنا بھی صرف 2 رنز بنا سکیں۔
بھارتی بولرز نے شاندار نپے تلے اسپیل کیے، کرانتی گوڑ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے صرف 20 رنز دیے، دیپتی شرما نے 3 وکٹیں 45 رنز کے عوض حاصل کیں جبکہ سنیہ رانا نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
یہ بھی پڑھیے: ویمنز ورلڈ کپ :پاک بھارت ٹاکرا، سیاسی کشیدگی اور ممکنہ ’ہینڈ شیک تنازع‘ نے میچ کو گھیر لیا
انڈیا کی بلے باز پراتیکا راول 31 جبکہ ایس ماندھنا 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔
ٹاس کے وقت دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔














