ویمنز ورلڈ کپ :پاک بھارت ٹاکرا، سیاسی کشیدگی اور ممکنہ ’ہینڈ شیک تنازع‘ نے میچ کو گھیر لیا

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں آج بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، لیکن میدان میں اترنے سے پہلے ہی سیاسی تنازع نے کرکٹ کے اس بڑے مقابلے کو گھیر لیا ہے۔

میچ سری لنکا کے آر. پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو میں صبح 09:30 جی ایم ٹی پر کھیلا جائے گا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار اصل توجہ بیٹنگ یا بولنگ پر نہیں بلکہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں، فاطمہ ثناء (پاکستان) اور ہرمن پریت کور (بھارت) — کے ممکنہ ’ہینڈ شیک‘ پر ہوگی۔

سیاسی کشیدگی نے ماحول گرما دیا

بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری دشمنی کے باعث یہ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے آغاز یا اختتام پر روایتی مصافحہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ویمن ٹیم بھارت سے ورلڈ کپ ٹاکرے کے لیے تیار، اعتماد ہتھیار ہے، پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری دیواجیت سائقیا نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ میں کچھ یقین سے نہیں کہہ سکتا، نہ ہاتھ ملانے کا وعدہ کر سکتا ہوں، نہ گلے ملنے کا۔ ہمارے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

یہ صورتحال گزشتہ سال کے ایشیا کپ 2025 کی یاد دلاتی ہے، جہاں بھارتی مردوں کی ٹیم نے تینوں میچوں میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل آیا تھا۔

ہم کھیل پر توجہ دینا چاہتے ہیں، فاطمہ ثنا

پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ ٹیم سیاست سے توجہ ہٹا کر صرف کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتی ہے۔

فاطمہ ثنا کے مطابق ہم جانتے ہیں ہمارے اردگرد کیا ہو رہا ہے، لیکن ہمارا مقصد کھیل پر توجہ رکھنا ہے۔ ورلڈ کپ ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس کا ہر کھلاڑی کو انتظار رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی پہلی شکست (بنگلہ دیش کے خلاف) کے بعد واپسی کے لیے پرعزم ہے۔

’صرف کھیل پر دھیان‘،بھارت کا مؤقف

بھارتی بولنگ کوچ آوشنکر سالوی نے بھی اسی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم صرف کرکٹ پر توجہ دے رہی ہے۔

آوشنکر کے مطابق ورلڈ کپ ایک طویل مہم ہے، اس لیے کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر متوازن رکھنا ضروری ہے۔ ہم اسے صرف ایک میچ کے طور پر لے رہے ہیں۔

دوستی اور ہنسی مذاق

دلچسپ امر یہ ہے کہ 2022 کے ویمنز ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان ماحول بالکل مختلف تھا۔ اُس وقت پاکستان کی سابق کپتان بسمہ معروف اپنی ننھی بیٹی فاطمہ کے ساتھ میدان میں آئیں تو بھارتی کھلاڑیوں نے پیار سے گھیر لیا، تصویریں بنائیں اور خوشگوار لمحے بانٹے۔

دنیا کی نظریں اس میچ پر

یہ مقابلہ جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر میں شائقین کی بے پناہ توجہ حاصل کرے گا۔ سری لنکا کے اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں تماشائیوں کی آمد متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں