واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے کالز ہب فیچر لانچ کردیا

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے ایپ نیویگیشن کو بہتر بنانے کی غرض سے نئی خصوصیات متعارف کرائی ہیں۔ تازہ اپ ڈیٹ 25.27.73 میں کمپنی نے ایک نیا کالز ہب لانچ کیا ہے جس میں تمام کال سے متعلقہ فیچرز ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گے۔

اس نئے ہب کے ذریعے صارفین نہ صرف کال شروع کرسکیں گے بلکہ ملاقات (میٹنگ) شیڈول کرنے، ڈائلر کھولنے اور پسندیدہ نمبرز مینیج کرنے کی سہولت بھی ایک ہی اسکرین پر میسر ہوگی۔ اس فیچر کا مقصد تیز رفتار اور آسان کمیونیکیشن کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا شارٹ کٹ فیچر متعارف، اسٹیٹس دیکھنے والوں سے براہِ راست چیٹ ممکن

اس کے ساتھ ہی، واٹس ایپ نے آئی او ایس بیٹا ورژن 25.28.10.70 میں ایک اور تبدیلی متعارف کرائی ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے تحت ایپ کے نیچے موجود چیٹس اور اپ ڈیٹس کے ٹیبز کی پوزیشن آپس میں بدل دی گئی ہے، اب چیٹس کا ٹیب سب سے آگے ہوگا جبکہ اپ ڈیٹس اس کی پرانی جگہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بظاہر معمولی سی تبدیلی صارفین کے استعمال کے انداز پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ کئی صارفین اپنی عادت کے مطابق پرانی جگہ پر کلک کرتے ہوئے الجھن کا شکار ہیں، جس سے انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔

کچھ صارفین نے اس اقدام کو غیر ضروری قرار دیا ہے جبکہ دوسروں کے نزدیک یہ منطقی قدم ہے کیونکہ چیٹنگ ہی واٹس ایپ کی بنیادی خصوصیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب پوری گروپ چیٹ کو ایک ساتھ الرٹ کرنا ممکن

مزید یہ کہ واٹس ایپ اس وقت لیکویڈ گلاس اپ ڈیٹ) پر بھی کام کر رہا ہے جس میں ایپ کا ڈیزائن بالکل نیا، جدید اور اسٹائلش بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ فی الحال ٹیبز کی یہ تبدیلی صرف محدود بیٹا ٹیسٹرز کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ صارفین کی رائے اور فیڈ بیک کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے عام صارفین کے لیے بھی جاری کیا جائے یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان