پنجاب حکومت پیپلزپارٹی کو نشانہ بنا کر دراصل وزیراعظم کو ہدف بنارہی ہے، شرجیل میمن

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب حکومت پیپلزپارٹی کو نشانہ بنا کر دراصل وزیراعظم کو ہدف بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کی حمایت سے پیچھے ہٹ جائے، مگر یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت کی وفاق سے کوئی لڑائی ہے تو پیپلزپارٹی کو بیچ میں نہ گھسیٹا جائے، ہم وفاقی حکومت کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شرجیل میمن اور عظمیٰ بخاری آمنے سامنے آگئے

سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عالمی سیاست میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور جب وہ سندھ یا بلوچستان آتے ہیں تو انہیں بھرپور پروٹوکول دیا جاتا ہے، لیکن پنجاب میں ان کے استقبال کے لیے نہ وزیراعلیٰ جاتے ہیں اور نہ ہی انتظامیہ ایئرپورٹ پر موجود ہوتی ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ بلاول بھٹو نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سندھ حکومت نے ہمدردی کا اظہار کیا اور وفاق سے درخواست کی کہ بیرونی اداروں سے مدد کی اپیل کی جائے۔ لیکن آج بھی جنوبی پنجاب کے لوگ امداد کے منتظر ہیں، ان کے گھر اور فصلیں تباہ ہوچکی ہیں اور فوری راشن یا امداد نہ ملنے سے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قدرتی آفات اور بحرانوں پر سیاست کرنا گری ہوئی حرکت ہے، وزیر اطلاعات شرجیل میمن

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مشکل وقت میں سیاست نہیں کرتی، جبکہ پنجاب حکومت ٹک ٹاک اور تشہیر پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بکسوں اور آٹے کی تھیلیوں پر تصاویر لگانے والے اصل میں عوام کے مسائل سے نظریں چرا رہے ہیں۔

سینیئر وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور مخالفین جتنی بھی نفرت انگیز مہم چلائیں، ہم سب ایک تھے، ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دھمکی دی گئی کہ انگلی توڑ دیں گے، مگر ہم نے آمرانہ ادوار کا مقابلہ کیا، ایسے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے پورا پاکستان صرف لاہور کو سمجھا ہوا ہے، شرجیل میمن

انہوں نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے اسکرپٹ رائٹر نے پہلے بھی غلط راستہ دکھایا اور اب بھی انہیں گمراہ کررہا ہے۔

شرجیل میمن نے پنجاب میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس سے بھی گریزاں ہے، حالانکہ عوامی نمائندوں کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب