محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات  نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اس دوران آندھی، جھکڑ، ژالہ باری اور گرج چمک کے سبب روزمرہ معمولات متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ کمزور انفراسٹرکچر، کچے مکانات، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں اور سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق انتظام کریں۔

پیر کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش و ژالہ باری کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع جیسے دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، خیبر، اورکزئی، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان اور کرم میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پنجاب کے شہروں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، نورپورتھل، بھکر، لیہ، سرگودھا، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم عمر کوٹ، تھرپارکر اور ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں عمومی طور پر موسم گرم اور خشک رہے گا لیکن ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ