ہر قسم کے ویزا ہولڈر عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں، سعودی عرب کا اعلان

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں موجود تمام اقسام کے ویزا ہولڈر عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں۔

وزارت کے مطابق ان ویزوں میں ذاتی اور خاندانی ویزے، ای-ٹورسٹ ویزے، ٹرانزٹ ویزے، ورک ویزے اور دیگر ویزے شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کو آسان اور پرسکون بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں حج 2026 کے لیے عازمین کی رہائش کا نیا لائسنسنگ سسٹم متعارف

وزارت نے کہا کہ یہ سہولت حجاج و معتمرین کے لیے طریقہ کار کو سہل بنانے اور حج و عمرہ کے نظام کی خدمات کے دائرۂ کار کو وسعت دینے کی کاوشوں کا حصہ ہے جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔

مزید بتایا گیا کہ وزارت نے حال ہی میں ’نسک عمرہ پلیٹ فارم‘ کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے عمرہ کے خواہشمند افراد براہِ راست پیکج کا انتخاب کر کے عمرہ پرمٹ الیکٹرانک طور پر حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ جدید ڈیجیٹل سہولت زائرین کو خدمات کی بکنگ اور وقت کے انتخاب میں مکمل لچک فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا انقلابی قدم، نسک ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی قابلِ استعمال

وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی اس وابستگی کا مظہر ہے کہ زائرین کو 2 مقدس مساجد کی زیارت اور عبادات کے لیے محفوظ اور روحانی ماحول فراہم کیا جائے اور انہیں بہترین خدمات مہیا کی جائیں تاکہ ان کے ایمان کے اس سفر کو مزید بابرکت بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ