بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن (IDF) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں ذیابیطس (شوگر) کے سب سے زیادہ مریضوں والا ملک بن چکا ہے، جہاں ملک کی 30.8 فیصد آبادی اس خطرناک مرض میں مبتلا ہے۔
یہ شرح نہ صرف خطے کے دیگر ممالک بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذیابیطس کی شرح کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر کویت ہے، جہاں 24.9 فیصد آبادی متاثر ہے، جب کہ مصر میں یہ شرح 20.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ دیگر نمایاں ممالک میں قطر (19.5%)، ملائیشیا (19%)، سعودی عرب (18.7%) اور میکسیکو (16.9%) شامل ہیں۔
Share of population with diabetes
🇵🇰 Pakistan: 30.8%
🇰🇼 Kuwait: 24.9%
🇪🇬 Egypt: 20.9%
🇶🇦 Qatar: 19.5%
🇲🇾 Malaysia: 19%
🇸🇦 Saudi Arabia: 18.7%
🇲🇽 Mexico: 16.9%
🇹🇷 Turkey: 14.5%
🇧🇩 Bangladesh: 14.2%
🇱🇰 Sri Lanka: 11.3%
🇿🇦 South Africa: 10.8%
🇮🇶 Iraq: 10.7%
🇺🇸 United States: 10.7%…— The Spectator Index (@spectatorindex) October 6, 2025
ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں امریکہ اور چین دونوں میں شرح 10.7% اور 10.6% رہی، جب کہ برطانیہ (6.3%)، آسٹریلیا (6.4%) اور فرانس (5.3%) میں نسبتاً کم مریض پائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بچے ذیابطیس کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟
جہاں اس صورتحال پر دنیا بھر کے ماہرین صحت میں تشویش پائی جاتی ہے وہیں پاکستان کے مشہور گلوکار، اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے بھی اس پر ردعمل دیا ہے اور اس حوالے سے پورا لائف اسٹائل پیش کردیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی، میٹھے مشروبات، ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس اور بیجوں کے تیل میں تلی ہوئی جنک فوڈ کا استعمال ترک کر دیں۔
Stop consuming sugar, sugary drinks, refined carbs, and junk fried in seed oils. Don’t fall for flashy ads selling packets and promises…always read the ingredients. Return to real food and a natural lifestyle: ghee, lentils, fruits, vegetables, whole grains, and clean sources of… https://t.co/BtJEzmrzwm
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 7, 2025
ان کا کہنا تھا کہ اشتہارات میں دکھائے جانے والے چمکدار دعووں اور پیکٹوں میں بند وعدوں کے فریب میں آنے کے بجائے، ہر چیز کے اجزاء کا بغور مطالعہ کریں۔ خوراک میں سادگی اور قدرتی توازن لائیں جیسے دیسی گھی، دالیں، موسمی پھل، سبزیاں، مکمل اناج، اور صاف و معیاری پروٹین کے ذرائع۔
علی ظفر نے مزید کہا کہ نیند اور آرام کی اہمیت کو کبھی نظرانداز نہ کریں۔ روزانہ جسمانی سرگرمی کو معمول بنائیں، گہری سانسیں لیں، اور ذہنی دباؤ سے نجات کے طریقے اپنائیں۔ خوشی، سکون، اور توازن کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھیں، چاہے وہ طریقہ آپ کے عقیدے اور ذاتی فہم کے مطابق ہو۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایک لاکھ بچے ٹائپ ون ذیابطیس کا شکار ہونے کا انکشاف
ان کا مزید کہنا تھا کہ زندگی مختصر اور قیمتی ہے، ہر اُس چیز سے کنارہ کشی اختیار کریں جو آپ کی صحت یا ذہنی سکون کو متاثر کرتی ہے، چاہے وہ مضر عادات ہوں یا منفی انسان۔ زندگی کو سنجیدگی کے ساتھ، مگر بھرپور انداز میں گزاریں۔