یہ ہر بات پہ سندھ کارڈ کھیلتے ہیں، ہم معافی کس بات کی مانگیں؟ مریم اورنگزیب

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ معافیوں کا تقاضا ختم نہ ہونے والی کہانی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کس بات کی معافی مانگیں، کیا پنجاب کے وسائل پر بات کرنے کی معافی مانگیں؟

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تنازع کو نہ شروع پنجاب نے کیا تھا نہ ختم کرنا ہمارے بس میں ہے، انہوں نے شروع کیا ہے اور وہ ہی ختم کرسکتے ہیں، ہم ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ اور پنجاب کشیدگی، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری کراچی طلب کرلیا

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ سے لوگ لاہور آکر یہاں کی تعریف کرتے ہیں تو سندھ کی حکومت اس کا غصہ ہم پر نکالتی ہے، تنازع ختم کرنے کی اس سے زیادہ کوشش کیا ہوسکتی ہے کہ ہر روز ہمارے خلاف پریس کانفرنس ہوتی ہے، لیکن میں نے 3 ہفتے بعد پریس کانفرنس کی جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی صرف چند بار جواب دیا۔

مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت ہر بات پہ سندھ کارڈ کھیلتی ہے اور صوبائیت کرتی ہے، لمبی فہرست ہے جس کی میں تفصیل میں نہیں جانا چاہتی۔

یہ بھی پڑھیے: ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کے درمیان کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب بیانات کی لڑائی نے سیاسی اختلافات کو کھلے مناقشے میں بدل دیا۔ ابتدا میں معاملہ دونوں صوبوں کی کارکردگی کے تقابلی بیانات تک محدود تھا، تاہم اب یہ تنازع وفاقی سطح تک پہنچ گیا ہے۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اور اتوار کے روز یہ معاملہ ایک نئے درجے میں داخل ہوگیا، جب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز وفاقی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ اپنے چچا، وزیر اعظم شہباز شریف، پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج مندی سے دوچار، انڈیکس میں 1600 پوائنٹس کی کمی

پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کررہی ہوں، مریم نواز کی مخالفین پر پھر تنقید

رواں سال کے دوران اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے کتنے کیس رپورٹ ہوئے؟

مگرمچھ کا حملہ: 57 سالہ خاتون دریا میں لاپتا، ویڈیو وائرل

حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر غور ہو سکتا ہے، پی پی کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں، سلمان اکرم راجا

ویڈیو

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

اے پی ایس اٹیک میں بیٹا کھونے والی باہمت بیوہ جو اسلام آباد میں پکوڑے بیچتی ہیں

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل