مریم نواز کا ’ستھرا پنجاب‘ کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ستھرا پنجاب کی جیکٹ پہننا میرے لیے اعزاز سے کم نہیں، سیلاب کے بعد ستھرا پنجاب کی ٹیم نے صوبے کو چمکا دیا ہے۔ راشن کارڈ کے ذریعے 3 ہزار روپے ماہانہ ستھرا پنجاب کے ورکرز کو دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب کتنا صفائی ٹیکس دینا ہوگا؟

انہوں نے کہاکہ سیلابی صورت حال کے دوران حکومت پنجاب اور انتظامیہ نے ایک ٹیم بن کر کام کیا، ستھرا پنجاب کے ورکرز نے انسانی بند بنا کر پانی کو روکا ہوا تھا، جو ایک مثال ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ یہ نہ کہنا کہ آپ کام کررہے ہیں اور میں آپ کو دیکھ نہیں رہی، یہ وردی پن کر پیغام دیا ہے کہ ہم سب ایک ہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شہروں اور دیہات میں صفائی پروگرام کا آغاز مثالی ہے، اگر میں پولیس کی وردی پہن سکتی ہوں تو ستھرا پنجاب کی جیکٹ کیوں نہیں؟

وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے دور میں تباہی آئی، ان کے دور میں سڑکوں سمیت ہر جگہ پر گندگی کے ڈھیر پڑے ہوتے تھے۔

مریم نواز نے کہاکہ گوگی اور پنکی کے دور میں صوبے میں اتنی تباہی آئی کہ پنجاب کی ہر گلی میں کچرا پڑا ہوتا تھا، لیکن اب صورت حال بدل چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ خواب آج ایک حققیت بن چکا ہے، جو میں نے ایک سال قبل دیکھا تھا، ستھرا پنجاب پروگرام 35 ہزار مشینری اور ایک لاکھ فورسز کے ساتھ بڑا پروگرام ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ قربانی کی عید کے موقع پر جگہ جگہ آلائشیں پڑی ہوتی تھیں، لیکن اس بار کسی کو کہیں پر گندگی نظر نہیں آئی۔ اس پروگرام کے لیے متعلقہ وزیر ذیشان رفیق کو مبارکباد دیتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ستھرا پنجاب‘، عید الاضحیٰ پر صفائی کا مؤثر انتظام، عملے کے لیے نقد انعام کا اعلان

انہوں نے کہاکہ ہم نے پنجاب میں کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے، جس کی وجہ سے صورت حال میں بہتری آئی ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ ’کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ‘ کے قیام کے بعد اب کوئی خواتین کے ساتھ زیادتی کی جرات نہیں کر سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصر میں امن مذاکرات جاری: حماس نے اسرائیلی فوج کے انخلا سمیت اپنے مطالبات پیش کردیے

برازیل میں مچھر فیکٹری کا افتتاح، ہر ہفتے 19 کروڑ کی پیداوار، لیکن کیوں؟

اسرائیل کو ٹرمپ امن منصوبے کے تحت غزہ میں جنگ بندی کر دینی چاہیے تھی، قطر

دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ، سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کی پاکستان آمد

فرانسیسی سوشل میڈیا اسٹار کو لوگوں کو سرنجیں گھونپتے پھرنے پر جیل کی ہوا کھانی پڑگئی

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل