سدرہ امین آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اوپنر سدرہ امین کو آئی سی سی کی جانب سے ستمبر 2025 کے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

یہ نامزدگی ان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کے باعث عمل میں آئی۔

سدرہ امین نے ون ڈے سیریز میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 3 میچوں میں 293 رنز بنائے اور اوسط 293.00 کے ساتھ ٹورنامنٹ کی ٹاپ اسکورر رہیں۔

انہوں نے لگاتار ناقابلِ شکست سینچریاں بھی اسکور کیں، جو ان کی غیر معمولی مستقل مزاجی اور اعتماد کی مظہر تھیں۔

اگرچہ پاکستان ابتدائی 2 میچ ہار گیا، مگر سدرہ کی کارکردگی نے ٹیم کو قابلِ عزت مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

تیسرے اور آخری میچ میں انہوں نے ناٹ آؤٹ نصف سنچری اسکور کر کے پاکستان کو تسلی بخش فتح سے ہمکنار کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی فتوحات کا سلسلہ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کی اسٹار بیٹر سدرہ امین شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

سدرہ امین کے ساتھ نامزدگی کی فہرست میں بھارت کی سمرتی مندھانا اور جنوبی افریقہ کی تیزمین بریٹس بھی شامل ہیں۔

سمرتی مندھانا نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار بلے بازی کی، 4 میچوں میں 308 رنز 77.00 کی اوسط اور 135.68 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔

ان کی اننگز میں 58، 117، اور 125 رنز کی شاندار کارکردگیاں شامل تھیں، جن میں ایک ریکارڈ 50 گیندوں پر سنچری بھی شامل ہے، جو کسی بھارتی خاتون کھلاڑی کی تیز ترین اور ویمنز ون ڈے کرکٹ کی دوسری تیز ترین سنچری ہے۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹر سدرہ امین کے والد انتقال کرگئے

اگرچہ بھارت سیریز ہار گیا، لیکن مندھانا کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

جنوبی افریقہ کی تیزمین بریٹس نے پاکستان کے خلاف سیریز میں بہترین بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 2-1 سے کامیابی دلائی۔

انہوں نے صرف 2 اننگز میں 272 رنز 103.81 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے اور پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا۔

ان کی لگاتار ناقابلِ شکست سینچریاں ان کی شاندار فارم اور بلے بازانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت پوزیشن واضح کرے، جنید اکبر کا مطالبہ

جرمنی: نومنتخب خاتون میئر چاقو کے وار سے شدید زخمی

امریکا کا نیا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ، پینٹاگون اس ہفتے کمپنی کا انتخاب کرے گا

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل