قومی کرکٹ ٹیم کی اسٹار بیٹر سدرہ امین شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ہفتہ 28 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی اسٹار بیٹر سدرہ امین شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں شادی کی دوسری سالگرہ پر ریحام خان کا شاندار فوٹو شوٹ وائرل

سدرہ امین کی شادی عادل مسعود کے ساتھ ہوئی، جس کی تقریب لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد کی گئی تھی۔

سدرہ امین اور عادل مسعود کی شادی کی تقریب میں خواتین کرکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں سعدیہ اقبال، گل فیروزہ، نشری سندھو، بسمہ معروف، سدرہ نواز، غلام فاطمہ، توبہ بتول، عالیہ ریاض اور نتالیہ پرویز سمیت دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں سابق وزیراعظم نوازشریف کے پوتے زید حسین کی شادی کی تقریبات جاتی امراء میں جاری

اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں عرفان اللہ خان، سید نذیر اور علی یونس سمیت دیگر بھی شریک ہوئے، جنہوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp