سیلاب کی بروقت وارننگ کا نظام اپ گریڈ کرنے پر کام جاری، کتنی پیشرفت ہوچکی؟

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک میں سیلاب کی بروقت وارننگ اور موسم کی پیش گوئی کے نظام کو جدید بنانے کے لیے ایک اہم منصوبے کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ: سیلاب میں پاکستان کا قصور نہیں، جاں بحق و بے گھر افراد کے اعدادوشمار بھی جاری

یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے جاری انٹیگریٹڈ فلڈ ریزیلینس ایڈاپٹیشن پروجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔

منصوبے کا عنوان ’ماڈرنائزیشن آف ہائیڈرو میٹ سروسز آف پاکستان‘ ہے جس کا مقصد پاکستان کی موسمیاتی مزاحمت کو بہتر بنانا اور پی ایم ڈی کی صلاحیت کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ درست، بروقت اور قابل بھروسہ موسمیاتی و ہائیڈرو میٹرولوجیکل ڈیٹا تیار، تجزیہ اور جاری کر سکے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبے میں110  خودکار موسمیاتی اسٹیشن،4  فکسڈ ویدر سرویلنس ریڈارز، ایک ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سسٹم کی تنصیب شامل ہے۔

اس کے علاوہ منصوبے میں سسٹم انٹیگریٹر اور ریڈار کنسلٹنسی فرمز کی خدمات حاصل کرنا، انسٹی ٹیوٹ آف میٹرولوجی اینڈ جیو فزکس (IMG) اور کراچی میں موسمیاتی ورکشاپ کی اپ گریڈیشن، جدید موسمیاتی رصدگاہوں کا قیام، علاقائی موسمیاتی ڈیٹا پروسیسنگ مراکز کا قیام، نیشنل کلائمٹ سروسز فریم ورک اور نیشنل ہائیڈرو میٹ پالیسی کی تشکیل بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں سیلابوں سے تباہی، بیرونی ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے کتنی امداد آئی؟

یہ منصوبہ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی زیر نگرانی جاری ہے اور اس کا مقصد ملک بھر میں سیلاب کی پیشگی اطلاع، موسم کی درست پیش گوئی اور موسمیاتی خطرات کے مؤثر انتظام کو بہتر بنانا ہے۔

مالی تفصیلات

مالی سال 2025-26 کے لیے اس منصوبے کے لیے 2،998.6 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ موجودہ سہ ماہی میں 206 ملین روپے جاری کیے گئے۔

رواں مالی سال میں اب تک 32.78 ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ منصوبے کے آغاز سے اب تک مجموعی اخراجات 312.78 ملین روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

تکنیکی پیشرفت

ستمبر 2025 تک خودکار موسمیاتی اسٹیشنز کی خریداری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور معاہدے پر جلد دستخط متوقع ہیں۔ سسٹم انٹیگریٹر کنسلٹنسی کی مالی تجاویز کی جانچ پڑتال مکمل ہو چکی ہے۔ ریڈار کنسلٹنسی کی ٹیکنیکل اسیسمنٹ جاری ہے۔

ویدر سرویلنس ریڈارز کی خریداری ورلڈ بینک کی منظوری کے منتظر ہے۔

سول ورک کنسلٹنسی فرم مارچ 2025 سے خدمات انجام دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ہائیر پاکستان کا بونیر کے سیلاب زدگان کے لیے نوکریوں کا اعلان

آئی ایم جی اور موسمیاتی ورکشاپ کی اپ گریڈیشن کے لیے ٹیکنیکل بڈز کی جانچ جاری ہے۔

اضافی فنڈنگ کی درخواست

پی ایم ڈی نے 42 ملین امریکی ڈالر کی اضافی فنڈنگ کی درخواست کی ہے جس میں18.21  ملین ڈالر ڈیوٹیز اور ٹیکسز کے لیے13.79 ملین ڈالر مارکیٹ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے10  ملین ڈالر مالی خلا کو پر کرنے کے لیے شامل ہیں۔

منصوبے کی اہمیت

وزارتِ منصوبہ بندی کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہوگا جو زراعت، آبی وسائل کے انتظام اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں بہتر اور بروقت فیصلوں کی بنیاد فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت پوزیشن واضح کرے، جنید اکبر کا مطالبہ

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل