غزہ جنگ بندی کے لیے حماس کے 6 اہم مطالبات سامنے آ گئے

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری بالواسطہ مذاکرات کے دوران فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے 6 بنیادی مطالبات پیش کر دیے ہیں۔ یہ مذاکرات مصر کے شہر شرم الشیخ میں اسرائیلی نمائندوں کے ساتھ جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مصر میں امن مذاکرات جاری: حماس نے اسرائیلی فوج کے انخلا سمیت اپنے مطالبات پیش کردیے

سینیئر مذاکرات کارکے مطابق وفد سنجیدہ اور ذمہ دارانہ مذاکرات کے لیے آیا ہے اور کسی بھی معاہدے کے لیے تیار ہے، بشرطِ یہ کہ جنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہو اور دوبارہ نہ چھڑے۔

خلیل الحیہ کے مطابق ہمیں یقین دہانی چاہیے کہ یہ جنگ دوبارہ کبھی نہیں ہوگی۔

ترجمان فوزی برہوم نے وہ 6 نکات بیان کیے جو حماس کے مطابق کسی بھی معاہدے کی بنیاد ہیں اور جن پر سمجھوتہ ممکن نہیں:

  1. اسرائیل اور غزہ کے درمیان تمام لڑائی کا خاتمہ
  2. اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا
  3. ایک مستقل اور جامع جنگ بندی
  4. فلسطینی نگرانی میں تعمیرِ نو، جس کی قیادت قومی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کرے گی
  5. معاہدے پر عملدرآمد میں رکاوٹ بننے والی تمام رکاوٹوں کا خاتمہ
  6. معاہدے کی شرائط کا غزہ کے عوام کی ضروریات اور امنگوں سے مطابقت

برہوم نے کہا کہ حماس ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ امن معاہدے کی راہ میں موجود رکاوٹیں ختم ہوں۔

ان کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف امن اور سلامتی کی ضمانت دے بلکہ اسرائیلی انخلا اور غزہ کی تعمیرِ نو کو فلسطینی نگرانی میں یقینی بنائے۔ تعمیرِ نو عوام اور ان کے مستقبل کے لیے ہونی چاہیے۔

حماس رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ جب تک انہیں یہ یقین دہانی نہیں ملتی کہ جنگ دوبارہ شروع نہیں ہوگی، وہ کسی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل نے غزہ میں روزانہ کتنا جانی و مالی نقصان کیا؟

ستمبر میں ترسیلاتِ زر 3.2 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.3 فیصد اضافہ

کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انتہائی ظالم لوگوں سے واسطہ پڑا، جولیا رابرٹس کا انکشاف

پیاس کی کہانی

’دہشتگرد تنظیموں سے تعلقات‘، سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر ہنگامہ

ویڈیو

وہ اسکول جو ملالہ جیسی سماجی کارکنوں کے منتظر ہیں

درزیوں کے ضائع کپڑوں سے آرٹ بنانے والی خاتون: ‘ماہانہ 2 لاکھ منافع کماتی ہوں’

سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد، امریکا سے بھی بڑی خبر آگئی

کالم / تجزیہ

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر

بیت اللہ سے