مریم نواز کی تحریک انصاف اور چیف جسٹس پر تنقید

منگل 16 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سنا تو یہ تھا کہ سیاسی لیڈران اور کارکنان نظریے کے لیے بہادری سے گرفتاریاں پیش کرتے ہیں مگر گھبراتے ہیں لیکن تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک انقلابی جماعت ایسی سامنے آئی ہے جس کے لیڈر نے ڈر کے مارے ٹانگ پر پلستر چڑھا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اس انقلابی جماعت کے لیڈران نے سر پر بالٹیاں رکھنے، ویل چیئرز پر بیٹھنے، اسپتالوں اور عدالت میں چھپنے سمیت جوتیاں چھوڑ کر بھاگ جانے کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

قبل ازیں اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے چیف جسٹس پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اربوں کے ڈاکنے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کیا آپ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس بھی شفٹ کرتے ہیں؟ سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں؟ کیا سب کو کہتے ہیں کہ 10 فیملی ممبران کو بلا لیں، گپیں لگائیں اور سو جائیں۔

واضح رہے کہ منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن عدالت سے نکلتے ہی پولیس نے ان کو دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر فواد چوہدری بھاگ کر عدالت پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں فواد چوہدری نے بھاگ کر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی

اس کے علاوہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عمران خان کو گڈ ٹو سی یو کہنے پر دو بار وضاحت پیش کی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سول مقدمے کی سماعت کے لیے وکیل مظہر اصغر سبزواری کے پیش ہونے پر انہیں دیکھ کر کہا کہ ’آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ، آپ کافی وقت کے بعد میری عدالت میں آئے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں ’آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی‘ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس کی وضاحت کر دی

چیف جسٹس پاکستان نے عمران خان کو ’گڈ ٹو سی یو‘ کہنے پر منگل کے دن ہی نہ صرف دوسری وضاحت دی بلکہ نیب ترامیم مقدمہ میں وکلاء کو بھی ’گڈ ٹو سی یو‘ کہہ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی