الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 میں منعقد کیے جائیں گے۔
یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد سنایا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، حلقہ بندیوں کا عمل 2 ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے رواں سال کے آخر میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوں گی، وزیر بلدیات ذیشان رفیق

کمیشن نے وضاحت کی کہ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت منعقد کیے جائیں گے تاکہ صوبے میں مقامی حکومتوں کے نظام کو موجودہ قانونی فریم ورک کے مطابق فعال کیا جا سکے۔

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد آج تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعثِ شرمندگی ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب میں انتخابات تاحال نہیں ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیے کیا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے؟

انہوں نے کہا کہ کمیشن بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے تمام قانونی اور انتظامی تقاضے پورے کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کے لیے جیتنا ناگزیر، جنوبی افریقہ نے 313 رنز کا ہدف دے دیا، اوورز صرف 40

باہمی اتحاد کے ذریعے ہی ملک کو بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

ٹی ایل پی سوشل میڈیا ٹیم کا رہنما گلگت سے گرفتار

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟