پاکستان کی دستاویزی فلم ’موکلانی‘ نے بین الاقوامی سطح پر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ فلم نے فطرت اور ماحولیاتی تحفظ کے موضوع پر دیے جانے والے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ 2025 جیت لیا۔
یہ ایوارڈ عالمی سطح پر ماحولیاتی فلم سازی کے آسکر کے طور پر جانا جاتا ہے، جس میں دنیا بھر سے سینکڑوں فلمیں مقابلے کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک برطانیہ فلم فیسٹیول، دوسرا ایڈیشن 11،12 اکتوبر کو لندن میں ہوگا
’موکلانی‘ پاکستان کے قدرتی ماحول، مقامی ثقافت، اور ماحولیاتی چیلنجز کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کرتی ہے۔ فلم میں مقامی آبادی کے فطرت سے تعلق اور بدلتے موسمی حالات کے اثرات کو دستاویزی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

فلم کے ہدایتکار اور پروڈیوسر نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی ماحولیاتی فلم انڈسٹری کے لیے ایک سنگِ میل ہے اور اس سے دنیا میں پاکستان کے قدرتی حسن اور ماحولیاتی شعور کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
بین الاقوامی ماحولیاتی ماہرین نے بھی ’موکلانی‘ کی موضوعاتی گہرائی اور سینماٹوگرافی کو سراہا۔














