علی امین گنڈاپور کے متبادل سہیل آفریدی ہی کیوں؟ شیر افضل مروت نے سوال اٹھا دیا

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے باغی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے علی امین کی جگہ سہیل آفریدی کا نام ہی کیوں دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سہیل آفریدی کا نام عمران خان نے دیا ہے، یا عمران خان کو ان کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم، علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ سے مستعفی

انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہے کہ ایسے رجیم چینج ہو جائے، کل تک کوئی صورت حال واضح ہو گی۔

واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے ہٹا کر سہیل آفریدی کو نیا قائد ایوان نامزد کردیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ گورنر خیبرپختونخوا کو بھیج دیا ہے، اور کل کابینہ کا آخری اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب میں نے وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالا تو صوبہ سنگین مالی مشکلات اور دہشتگردی جیسے چیلنجز کا شکار تھا، لیکن گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پارٹی، کابینہ، بیوروکریسی اور سب سے بڑھ کر عمران خان کی رہنمائی سے صوبے کو مالی استحکام کی راہ پر گامزن کیا گیا اور دہشتگردی کے خلاف بھرپور اور دلیرانہ اقدامات کیے گئے۔

یاد رہے کہ نئے قائد ایوان نامزد ہونے والے سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ وہ پہلی مرتبہ پی کے 70 سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ ماضی میں وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا دیا، سہیل آفریدی نئے قائد ایوان نامزد

موجودہ حکومت میں سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔ بعد ازاں کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں انہیں ہائر ایجوکیشن کے محکمے کا وزیر مقرر کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

نیپرا نے کے الیکٹرک پر کروڑوں روپے جرمانہ کیوں عائد کیا؟

وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی

صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے مصر جائیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کا امکان

ویڈیو

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

‘ڈرامہ بازی نہ کریں’ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنرخیبرپختونخوا کو ملا یا نہیں؟

تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی

کالم / تجزیہ

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر

بیت اللہ سے