سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر اپنی پہلی پرواز 26 اکتوبر کو شروع کرے گی، جس کا پہلا روٹ برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے ہوگا۔ یہ اعلان سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سبزی خور کو گوشت والا کھانا پیش، قطر ایئرویز کی پرواز میں مسافر انتقال کرگیا

ابتدائی مرحلے میں ٹکٹوں کی فروخت سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) اور ریاض ایئر کے ملازمین کے لیے ہوگی، جبکہ عوام کے لیے فروخت بعد میں شروع کی جائے گی۔
سی ای او ٹونی ڈگلس نے بتایا کہ کمپنی کا اگلا روٹ دبئی ہوگا۔













