ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین حیدر شہید

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

8 اکتوبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی سے 7 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشتگرد بھارت کی پشت پناہی یافتہ تنظیم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے اور سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر مختلف دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں: قلات: سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشتگرد ہلاک کردیے، کل تعداد 8 ہوگئی

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سبطین حیدر (عمر 30 سال، ضلع کوئٹہ کے رہائشی) نے جامِ شہادت نوش کیا۔ میجر سبطین حیدر بہادری سے اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے اور ملک و قوم کے دفاع میں اپنی جان قربان کر دی۔

علاقے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ مزید دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے کی کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک کردیے

وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن میں میجر سبطین حیدر شہید کو خراجِ عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دارابان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے بہادر جوان وطن کے دفاع میں مصروفِ عمل ہیں، قوم کو ان پر فخر ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ