ستمبر میں ترسیلاتِ زر 3.2 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.3 فیصد اضافہ

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے مطابق، ستمبر 2025 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر 3.2 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 2.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں 11.3 فیصد زیادہ ہیں۔

ماہ بہ ماہ بنیاد پر ترسیلات میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اگست 2025 میں یہ 3.1 ارب ڈالر تھیں۔ مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں مجموعی ترسیلاتِ زر 9.5 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں: گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر ریکارڈ بلند سطح پر، وزیراعظم کا اظہار تشکر

مشیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق، حکومت کو توقع ہے کہ رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی، جبکہ گزشتہ سال یہ حجم 38.3 ارب ڈالر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلاتِ زر نہ صرف بیرونی کھاتوں کو مستحکم کر رہی ہیں بلکہ لاکھوں پاکستانی خاندانوں کے لیے معاشی سہارا بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ستمبر میں سعودی عرب سے سب سے زیادہ 751 ملین ڈالر موصول ہوئے، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 677 ملین، برطانیہ سے 455 ملین، امریکا سے 269 ملین اور یورپی یونین کے ممالک سے 424 ملین ڈالر کی ترسیلات آئیں۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا ہدف عبور، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 5 ارب ڈالر کا تاریخی اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق، پاکستان ریمیٹنس انیشی ایٹو (PRI) 2009 سے باضابطہ مالیاتی اداروں کے ذریعے ترسیلات بڑھانے پر کام کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں مالیاتی اداروں کی تعداد 25 سے بڑھ کر 50 اور بین الاقوامی اداروں کی تعداد 45 سے بڑھ کر 400 ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے