اسرائیل نے غزہ میں روزانہ کتنا جانی و مالی نقصان کیا؟

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ  کے حکومتی میڈیا آفس نے 2 سال سے جاری اسرائیلی جنگ کی یومیہ تباہ کاریوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ اس انسانی المیے کی شدت کی جانب مبذول کرائی ہے۔

بیان کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً درج ذیل ہولناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے غزہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا، قطر کی تصدیق، پاکستان کا خیر مقدم

روزانہ 18 طلبہ و طالبات اور ایک استاد شہید ہوئے۔

روزانہ 367 رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ کیے گئے۔

ہر روز ایک سے زائد مسجد منہدم کی گئی۔

روزانہ 394 خاندان بے گھر ہوئے۔

ہر روز ایک مرکزی پانی کا کنواں تباہ کیا گیا۔

روزانہ 7 کلومیٹر بجلی کی ترسیلی لائنیں تباہ کی گئیں۔

روزانہ 959 میٹر پانی کی سپلائی نیٹ ورک کو نقصان پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے غزہ جنگ کے 2 سال: امریکی یہودیوں کے اسرائیل مخالف جذبات میں اضافہ

روزانہ 959 میٹر سیوریج نیٹ ورک تباہ کیا گیا۔

روزانہ 4,000 میٹر سڑکیں بمباری سے ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

ہر تین دن بعد ایک پناہ گزین مرکز یا عارضی شیلٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ کے میڈیا دفتر نے کہا کہ یہ اعداد و شمار نہ صرف فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کی شدت ظاہر کرتے ہیں بلکہ انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم نے ٹی 20 کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

 پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی آلہ کار 22 دہشتگرد ہلاک

بھارت میں ’گوبر دودھ‘ کی فروخت پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ویڈیو

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کیمرا مین شاہد بھٹی | خصوصی گفتگو میں خالد بٹ اور مصطفیٰ چوہدری

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے