پنجاب: سیالکوٹ پولیس کی اہم کارروائی، خاتون کو سڑک پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب پولیس سیالکوٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو سڑک پر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گوہد پور چوک کے قریب پیش آیا جہاں ملزم نے رکشے میں سوار خاتون کا دوپٹہ کھینچ کر ہراسانی کی کوشش کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ مرادپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف دفعہ 354، 506، 509، اور 279 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

ڈی پی او سیالکوٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو قانونی کارروائی مکمل کر کے ملزم کو عدالت سے سخت سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ خواتین کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp