علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مکمل حمایت کا اعلان

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سبکدوش وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس نے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر مکمل اعتماد اورغیر مشروط حمایت کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ڈپٹی اسپیکر ثُریا بی بی اور اراکینِ صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: علی امین کے استعفیٰ کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ، پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟

اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر مکمل اعتماد اور غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی اتحاد، نظم و ضبط اور قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کی آئندہ حکمتِ عملی، پارلیمانی کارکردگی اور انتظامی امور سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:اراکین فوری طور پر صوبے میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں، پی ٹی آئی نے سرکلر جاری کردیا

اجلاس کے اختتام پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے اراکینِ اسمبلی کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں پارٹی قیادت اور اراکین نے باہمی مشاورت اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

خیبرپختونخوا میں سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کیے جانے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:بشریٰ بی بی کے حمایت یافتہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ، سہیل آفریدی کون ہیں؟

پارٹی قیادت کی جانب سے اس فیصلے کو صوبائی سطح پر استحکام اور تنظیمی ہم آہنگی کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مبصرین کے مطابق، یہ اجلاس آئندہ سیاسی اور حکومتی فیصلوں کے لیے پارٹی کے اندر اتحاد کا مظہر سمجھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:مجھے امید ہے سہیل آفریدی میری سوچ کو لیکر عوام کی بہتری اور صوبے میں امن کے لیے کام کریں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا نے اراکینِ صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر صوبے میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغر خان کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین کی ہدایت پر تمام اراکینِ اسمبلی، بشمول وہ جو بیرونِ ملک موجود ہیں، فوری طور پر خیبرپختونخوا پہنچ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی

سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام اراکین پارٹی قیادت کو فوراً آگاہ کریں اگر کسی ادارے، سیاسی جماعت، گروہ یا فرد کی جانب سے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جائے۔

پارٹی سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

نیپرا نے کے الیکٹرک پر کروڑوں روپے جرمانہ کیوں عائد کیا؟

وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی

صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے مصر جائیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کا امکان

ویڈیو

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

‘ڈرامہ بازی نہ کریں’ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنرخیبرپختونخوا کو ملا یا نہیں؟

تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی

کالم / تجزیہ

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر

بیت اللہ سے