پنجاب کے انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی منظوری

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 37 واں اجلاس صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا سید عاشق حسین کرمانی، بلال اکبر خان، سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ: پنجاب کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، محکمہ پرائس کنٹرول

اجلاس میں پیرا کے 259 انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات دینے کی منظوری دی گئی،جبکہ میانوالی بارڈر چیک پوسٹس پر رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں توسیع اور ڈی جی خان بارڈر چیک پوسٹس پر 50 رضاکاروں کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ کمیٹی نے رائٹ مینجمنٹ پولیس کے لیے پیشہ ورانہ آلات کی خریداری کی بھی منظوری دی۔

خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس میں کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ جعلی دودھ بنانے والے مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اب تک 156 نیٹ ورکس پکڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو باعزت طریقے سے واپس بھجوایا جارہا ہے۔ پیرا فورس کے جوان میرٹ پر فیلڈ آپریشنز مکمل کریں اور فیلڈ افسران کو باڈی کیمرے بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب کی صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت

سید عاشق حسین کرمانی اور بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے قیامِ امن کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں۔

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی طارق چوہان، سپیشل سیکریٹری داخلہ فضل الرحمان، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی، ڈی جی پرائس کنٹرول، ڈی جی پیرا، ایڈیشنل سیکریٹری انٹرنل سکیورٹی، ایڈیشنل سیکریٹری پولیس اور ایڈیشنل سیکریٹری فارن نیشنل سکیورٹی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

پنجاب بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

نیپرا نے کے الیکٹرک پر کروڑوں روپے جرمانہ کیوں عائد کیا؟

وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی

صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے مصر جائیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کا امکان

ویڈیو

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

‘ڈرامہ بازی نہ کریں’ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنرخیبرپختونخوا کو ملا یا نہیں؟

تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی

کالم / تجزیہ

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر

بیت اللہ سے