نیپرا نے کے الیکٹرک پر کروڑوں روپے جرمانہ کیوں عائد کیا؟

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کی بجلی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک (KE) پر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جرمانہ جنوری 2023 میں ہونے والے ملک گیر بجلی کے بریک ڈاؤن پر عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی سستی کردی، صارفین کو 24 ارب روپے سے زیادہ کا ریلیف

نیپرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک نے بجلی بحالی کے لیے ’بلیک اسٹارٹ فیسلٹیز‘ استعمال کرنے کی کوشش کی، جو مکمل بلیک آؤٹ کی صورت میں بجلی بحال کرنے کے لیے مخصوص ہوتی ہیں، تاہم بار بار ٹرپنگ کے باعث یہ کوششیں ناکام رہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف پاور پلانٹس میں بلیک اسٹارٹ فیسلٹیز کے ناکام تجربات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کمپنی نے اس نظام کی مناسب مشق نہیں کی، جو بلیک آؤٹ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نہایت ضروری عمل ہے۔

کے الیکٹرک نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ بجلی کے نظام میں خرابی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے 500 کلو وولٹ نیٹ ورک میں پیدا ہونے والے مسائل کے باعث ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نوکری سے برطرف، وجہ کیا بنی؟

تاہم نیپرا نے قرار دیا کہ کے الیکٹرک کا یہ مؤقف کہ اس کا نظام مکمل طور پر این ٹی ڈی سی کے نیٹ ورک پر منحصر ہے، کمپنی کی اپنی تیاری اور تکنیکی اہلیت پر سوال اٹھاتا ہے۔

اتھارٹی نے قرار دیا کہ کے الیکٹرک نے نیپرا ایکٹ کی شق 14B(4)، نیپرا لائسنسنگ رولز 2000 کے رول 10(6)، اور گرڈ کوڈ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

نیپرا نے ہدایت دی کہ کے الیکٹرک 15 دن کے اندر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کرے، بصورتِ دیگر یہ رقم نیپرا ایکٹ کی شق 41 اور متعلقہ فائن ریگولیشنز 2021 کے تحت بطور واجبات وصول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: روشنیوں کے شہر کراچی میں اندھیروں کا راج، کے الیکٹرک کی بھی انوکھی منطق

کے الیکٹرک کے ترجمان نے نیپرا کے فیصلے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین بعد میں کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی

صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے مصر جائیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کا امکان

‘ڈرامہ بازی نہ کریں’ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنرخیبرپختونخوا کو ملا یا نہیں؟

ویڈیو

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

‘ڈرامہ بازی نہ کریں’ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنرخیبرپختونخوا کو ملا یا نہیں؟

تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی

کالم / تجزیہ

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر

بیت اللہ سے