ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج (بروز جمعہ) پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ریلیف؟ اہم فیصلہ ہوگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی ملک دشمنوں کو آخری وارننگ
ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) کل مورخہ 10 اکتوبر کو دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر پشاور کور ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ترجمان کے مطابق پریس کانفرنس براہِ راست پشاور سے نشر کی جائے گی۔
اس موقع پر ملکی سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی سے نمٹنے کے حالیہ اقدامات سے متعلق اہم امور پر گفتگو متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس بار ہم ہندوستان کے مشرق سے آغاز کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دی اکانومسٹ کو انٹرویو
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس بھی منعقد ہوئی تھی، جس میں پاکستان سعودی عرب تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کاخیر مقدم کیا گیا۔