فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناو کے ساحل کے قریب 7.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ تاہم امریکی پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق اب فلپائن، انڈونیشیا اور پلاؤ میں سونامی کا خطرہ ختم ہو گیا ہے۔

زلزلے کے باعث ڈیواؤ اوریئنٹل سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ اسپتالوں اور ساحلی علاقوں سے لوگوں کو احتیاطی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ، 70 سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
فلپائن کے صدر فردینینڈ مارکوس جونیئر نے متاثرہ علاقوں میں فوری انخلا اور امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انڈونیشیا میں بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم حکام کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔














