پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان کی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو، ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 10 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 5 سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا، جو ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا گیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ ترجمان کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نے شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کے لیے کسی قسم کی لچک قابلِ برداشت نہیں، وزیردفاع کا افغانستان کو واضح پیغام

دونوں ممالک نے اعلیٰ سطحی رابطوں کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے، دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے اور غزہ میں جاری نسل کشی کی شدید مذمت کرنے پر اتفاق کیا۔

پاکستان نے آسیان (ASEAN) کی چیئرمین شپ کے لیے ملائیشیا کی حمایت کا اعلان کیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کو لیڈرشپ اور گورننس میں اعزازی ڈگری بھی دی گئی۔

فلسطین پالیسی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی پالیسی پر قائم ہے۔

پاکستان نے صمود فلوٹیلا اور پانچ سو انسانی حقوق کارکنوں کی حراست کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نائب وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو میں ان کی بہادری اور کوششوں کو سراہا۔

غزہ امن منصوبہ، خطے کی صورتحال اور سفارتی رابطے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 4 اکتوبر کو سعودی اور مصری وزرائے خارجہ سے غزہ امن منصوبے کے حوالے سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور سعودی وزیر خارجہ کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:لیہہ میں مظاہرین کی ہلاکتیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں، دفتر خارجہ

یکم اکتوبر کو انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ سے بھی بات چیت کی، جبکہ پاکستان کے ایمبیسیڈر محمد صادق نے ماسکو میں چار ملکی فارمیٹ ڈائیلاگ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

افغانستان کی خودمختاری اور پاکستان کا مؤقف

افغانستان کے بھارت سے تعلقات سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان ایک خودمختار ملک ہے اور اپنی خارجہ پالیسی میں آزاد ہے۔

تاہم پاکستان یہ چاہتا ہے کہ افغان سرزمین کسی بھی صورت دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

افغانستان میں پاکستانی فوج کے مبینہ حملے کے سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشتگردوں کو نشانہ بناتی ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

امیر خان متقی کے دورے سے متعلق وضاحت

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کا اگست میں پاکستان کا کوئی دورہ شیڈول نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امن نوبیل انعام 2025: صدر ٹرمپ پر سبقت پانے والی ماریا کورینا کون ہیں؟

انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس غلط فہمی پر مبنی ہیں، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات باہمی احترام اور رابطوں پر مبنی ہیں۔

امریکا سے تعلقات اور نوبل انعام کی نامزدگی

پسنی میں امریکی بندرگاہ سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا، اسی لیے انہیں نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا۔

4 مارچ 2024 کو محمد پہلوان سمیت آٹھ پاکستانیوں کو امریکا میں سزا سنائے جانے کے بعد انہیں ایمرجنسی سفری دستاویزات جاری کر دی گئی ہیں۔

غزہ سیز فائر میں پاکستان کا مثبت کردار

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان غزہ سیز فائر عمل کا حصہ تھا اور اس نے امن کے قیام میں تعمیری کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں انسانی حقوق اور عالمی امن کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کی اٹوٹ دوستی کی علامت فیصل مسجد

کراچی سے چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں، انہیں واپس لینے کے لیے کیا کرنا ضروری ہے؟

کراچی سے چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں، انہیں واپس لینے کے لیے کیا کرنا ضروری ہے؟

ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی کامیابی کی کہانی

گھریلو کاروبار کرنے والی پاکستانی خواتین کس طرح عالمی سطح پر گرانٹس، فیلوشپس اور نئے مواقع حاصل کر سکتی ہیں؟

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کی اٹوٹ دوستی کی علامت فیصل مسجد

کراچی سے چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں، انہیں واپس لینے کے لیے کیا کرنا ضروری ہے؟

کراچی سے چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں، انہیں واپس لینے کے لیے کیا کرنا ضروری ہے؟

کالم / تجزیہ

ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی کامیابی کی کہانی

جین زی: گزشتہ سے پیوستہ

کیا غزہ میں جنگ بندی دیرپا ثابت ہوگی؟ خدشات،اثرات، مضمرات