مسجد نبوی ﷺ میں معذور افراد و بزرگوں کے لیے خصوصی سہولیات کی فراہمی

جمعہ 10 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسجد نبوی ﷺ میں معذور افراد اور بزرگوں کے لیے خصوصی سہولیات کا اضافہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبویؐ میں ٹھنڈی چھاؤں دیتی 250 خودکار چھتریاں عابدین کے لیے بڑی نعمت

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں معذور افراد اور بزرگ نمازیوں کے لیے عبادت کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے خصوصی فیلڈ اور تکنیکی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اتھارٹی نے بتایا کہ مسجد نبوی میں آنے والے معذور اور بزرگ افراد کی نقل و حرکت کو سہل بنانے کے لیے خصوصی بیت الخلا، داخلی راستوں پر ریمپس (ڈھلوان راستے) اور صحنوں میں برقی گاڑیاں (الیکٹرک کارٹس) فراہم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے: مسجد نبویؐ کے صحن کے پنکھے، جمال بھی کمال بھی

مزید برآں مسجد کے تمام اہم مقامات پر سمتی اشارے بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ داخلی و خارجی راستوں تک آسان رسائی ممکن ہو۔

ان تمام سہولیات کی نگرانی اور مدد کے لیے 24 گھنٹے فیلڈ سروس اسٹیشنز بھی فعال ہیں۔

بصارت و سماعت سے محروم افراد کے لیے دینی سہولیات

اتھارٹی نے بصارت سے محروم افراد کے لیے بریل رسم الخط میں قرآن مجید کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے جبکہ جمعے کے خطبے کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ سماعت سے محروم افراد بھی خطبے سے فیض حاصل کر سکیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مسجد نبویﷺ میں حاضری اور روضہ رسولﷺ کی زیارت کی سعادت

ان اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ تمام نمازی خواہ کسی بھی جسمانی محدودیت کا شکار ہوں مسجد نبوی میں فراہم کی جانے والی تمام مذہبی، سہولتی اور خدماتی نظام تک بآسانی رسائی حاصل کر سکیں جن میں زم زم کے پانی کے اسٹیشنز بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ