قطر کو امریکا میں فضائی اڈہ قائم کرنے کی اجازت مل گئی، دو طرفہ دفاعی تعلقات مزید مضبوط

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کو ریاست ائیڈاہو کے ماؤنٹین ہوم ایئر بیس پر ایک فضائیہ کی سہولت قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے جہاں قطری ایف-15 لڑاکا طیارے اور پائلٹس تعینات کیے جائیں گے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت قطر پر کسی بھی حملے کی صورت میں اس کا دفاع کیا جائے گا۔ یہ اقدام اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا جن میں دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: قطر پر حملہ ہوا تو امریکا فوجی مداخلت کرےگا: ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں قطری وزیرِ دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمٰن آل ثانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم ماؤنٹین ہوم ایئر بیس پر قطری امیری فضائیہ کی ایک سہولت تعمیر کرنے کے لیے منظوری پر دستخط کر رہے ہیں۔ یہ مقام قطری ایف-15 طیاروں اور پائلٹس کی میزبانی کرے گا تاکہ باہمی تربیت کو فروغ دیا جا سکے اور جنگی صلاحیتوں و ہم آہنگی میں اضافہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے شراکت داری کی ایک اور مثال ہے۔ اور میں چاہتا ہوں کہ آپ جانیں کہ آپ ہم پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔

ہیگستھ نے قطر کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا اور ایک امریکی شہری کی افغانستان سے رہائی میں مدد فراہم کی۔ قطری وزیرِ دفاع نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرپا دفاعی تعلقات کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کو ٹرمپ امن منصوبے کے تحت غزہ میں جنگ بندی کر دینی چاہیے تھی، قطر

بعد ازاں وزیرِ دفاع ہیگستھ نے وضاحت کی کہ قطر کو امریکا میں اپنا علیحدہ فوجی اڈہ نہیں دیا جا رہا، یہ صرف ایک سہولت ہوگی جو موجودہ امریکی اڈے کے اندر بنائی جائے گی، جس پر مکمل کنٹرول امریکا کے پاس ہی رہے گا۔

یاد رہے کہ العدید ایئر بیس قطر میں واقع ہے، جو امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔ یہ فضائی اڈہ اس وقت سنگاپور کے لڑاکا اسکواڈرن کی بھی میزبانی کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیسے بھیجنے کا بڑھتا فراڈ، اسٹیٹ بینک نے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کامیاب

موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف 333 رنز بناکر آؤٹ

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ