قطر پر حملہ ہوا تو امریکا فوجی مداخلت کرےگا: ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر قطر کو کسی بیرونی حملے کا سامنا ہوا تو امریکا اپنے اتحادی ملک کا دفاع کرے گا، جس میں ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اپنے ہمسایہ ممالک کا دشمن اور نسل کشی میں ملوث ہے، قطری امیر کا جنرل اسمبلی سے خطاب

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے 3 ہفتے قبل دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے والے فضائی حملوں پر بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کی گئی تھی، جن میں قطر اور خود امریکی حکام بھی شامل تھے۔

حکم نامے کے مطابق قطر کی سلامتی کو لاحق کسی بھی قسم کا حملہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا، اور واشنگٹن اس کا مؤثر جواب دے گا۔

ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ امریکا قطر کے خلاف ممکنہ جارحیت کے جواب میں تمام ممکنہ قانونی اقدامات کرے گا، جن میں سفارتی دباؤ، اقتصادی پابندیاں اور اگر ضروری ہوا تو فوجی طاقت کا استعمال بھی شامل ہوگا، تاکہ دونوں ممالک کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ستمبر میں دوحہ پر کیے گئے حملوں کو حماس کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے حملوں کا ردعمل قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی طرف سے معافی اور دوبارہ حملہ نہ کرنے کی یقین دہانیوں کو سراہتے ہیں، قطر

تاہم بعد ازاں وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران انہوں نے قطری وزیر اعظم سے رابطہ کر کے ان سے واقعے پر معذرت بھی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘